واٹس ایپ صارفین میں روز بروز اضافہ
تعداد چالیس کروڑ سے تجاوز
موبائل میسجنگ موجودہ دور کی مقبول ترین اور نوجوانوں کی پسندیدہ ترین ٹیکنالوجی ہے ۔ جبکہ واٹس ایپ اس ٹیکنالوجی میں نمبر ون پوزیشن پر ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اپنے صارفین کے بارے میں کچھ اعداد و شمار جاری کئے ہیں جن کے مطابق واٹس ایپ کے فعال صارفین کی تعداد چالیس کروڑ (400 ملین ایکٹیو یوزرز) سے تجاوز کرچکی ہے۔ کمپنی کے سی ای او جان کوم (Jan Koum) واٹس ایپ فعال صارفین کی تعداد ظاہر کرکے ایک نئی روایت قائم کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ مزید اعداد و شمار کے مطابق ہر روز واٹس ایپ کے ذریعے 16 ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں حبکہ اس سے دگنی تعداد یعنی 32 ارب پیغامات واٹس ایپ پر موصول کئے جاتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment